نماز جمعہ میں ایک اذان پر اکتفا کرنا
سوال
نماز جمعہ میں ایک ہی اذان اکتفا کرنا کیسا ہے؟
جواب
جمعہ کے لیے دو اذانیں دینا مسنون اور سنتِ متوارثہ ہے، اور اس پر صحابہ کرام کااجماع ہے؛ لہذا جمعہ میں ایک اذان پر اکتفا کرنا سنتِ متوارثہ اور اجماعِ صحابہ کے خلاف ہے، اس لیے دونوں اذانوں کا اہتمام ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144202200613
تاریخ02-10-2020

