خودکشی کرنے والے کی نماز جنازہ پڑھنا
سوال
خودکشی کرنے والے کی نماز جنازہ پڑھنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اسکی نماز جنازہ پڑھی جائے گی یا نہیں؟
جواب
خود کشی کرنا بہت ہی بڑا گناہ ہے، اور اس پر سخت عذاب کی وعیدیں آئی ہیں، لیکن خود کشی کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہوتا، لہٰذا ایسے شخص کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی۔ البتہ علماء اور پیشوا حضرات کو جنازہ میں شرکت نہیں کرنی چاہیے؛ تاکہ دیگر حضرات کو عبرت حاصل ہو۔
الدرالمختار مع ردالمحتار:
"من قتل نفسه ولو عمدًا یغسل ویصلی علیه. به یفتی. وإن کان أعظم وزرًا من قاتل غیره". (۳/۱۰۲، باب صلاة الجنازة)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

