بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حیاتِ انبیاءِ کرام علیہم السلام کا عقیدہ

سوال

انبیاء علیہم السلام اپنی  قبروں میں زندہ  ہیں، اس کی  تفصیل  کے ساتھ وضاحت فرمائیں۔ نیز علماء دیوبند کا عقیدہ کیا ہے؟

جواب

تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین، تبع تابعین رحمہم اللہ اور تمام امت کا اجماعی عقیدہ رہا ہے کہ انبیاءِ کرام علیہم السلام اپنی قبروں میں زندہ ہیں، ان کو وہاں ان کے رب کی طرف سے رزق دیا جاتا ہے اور ان کی جسموں کو قبر کی مٹی نہیں کھا سکتی۔ اس مسئلہ میں معتزلہ کے علاوہ کسی کا اختلاف نہیں، جو لوگ حیاتِ انبیاءِ کرام علیہم السلام  کے منکر ہوں وہ گمراہی پر ہیں اور ان کے پیچھے نماز مکروہِ تحریمی ہے۔ 

تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ فرمائیں:

حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور حیات انبیاء علیہم السلام سے متعلق اہل سنت والجماعت کا عقیدہ

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144202200577
تاریخ01-10-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں