راحیم نام رکھنا
سوال
"راحیم" نام رکھنا کیسا ہے؟ اور اس کے کیا معنی ہے؟
جواب
"رَاحِیم" (رَاحِیْم) کی بجائے عربی زبان میں "رَحِیْم" (رَحِیْم) کا لفظ استعمال ہوتا ہے، جس کا معنیٰ ہے: "رحم کرنے والا"؛ "رَحِیْم" نام رکھنا درست ہے، البتہ یہ اللہ تعالی کے صفاتی ناموں میں سے بھی ہے، لہٰذا اس میں لفظ عبد (بندہ) کا اضافہ کر کے ’’عبد الرحیم، نام رکھنا زیادہ بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144202200574
تاریخ01-10-2020

