بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سورہ مزمل اکتالیس بار کاروبار کے لیے پڑھنا کیسا ہے؟

سوال

سورہ مزمل اکتالیس بار کاروبار کے لیے پڑھنا کیسا ہے؟ یا جتنی بار  چاہے پڑھ لیں؟

جواب

کاروبار کے لیے اکتالیس بار سورہ مزمل پڑھنا جائز ہے۔ اگر کسی کے تجربے سے 41 بار پڑھنا مفید ثابت ہو تو اس تعداد میں پڑھ لی جائے، ورنہ اس کی کوئی خاص تعداد مقرر نہیں ہے۔ بهتر يه هے كه رزق میں فراوانی کے لیے مغرب کے بعد  سورہ واقعہ پڑھنے کا معمول بنائیں۔ نیز فرائض کی پابندی کے ساتھ گناہوں سے بچنے کا اہتمام اور استغفار و درود شریف کثرت سے پڑھیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144202200555
تاریخ01-10-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں