پرویز نام رکھنا
سوال
’’پرویز‘‘ نام رکھنا کیسا ہے؟ اگر کوئی قباحت ہے تو وجہ مع الدلیل تحریر فرما دیں!
جواب
"پرویز" فارسی زبان کا لفظ ہے اور اس کے متعدد معنی ہیں:
1- فاتح 2- خوش نصیب 3- خوش 4- قمتی 5- نہایت اعلی 6- مہذب 7- سخاوت 8- شان و شوکت۔ (فیروز اللغات)
معنی کے لحاظ سے فی نفسہ یہ نام رکھنا درست ہے، لیکن دو وجہ سے یہ نام رکھنا مناسب نہیں:
اول یہ کہ رسول اللہ ﷺ کے دشمن شاہِ ایران کا لقب ہے، جس نے رسول اللہ ﷺ کا والا نامہ چاک کیا تھا۔دوم یہ کہ کسی صحابی رسول ﷺ کا نام نہیں ہے۔
اس کے بجائے کسی نبی علیہ السلام یا کسی صحابی رسول ﷺ کے نام پر نام رکھنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

