بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ابان نام کا معنی اور یہ نام رکھنے کا حکم

سوال

ابان نام رکھنا کیسا ہے؟ اور  اس کے معنی کیا ہیں؟

جواب

ابان"  نام رکھنا درست ہے، اس کے معنی  صاف اور  واضح چیز  کے ہیں، یہحضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کے  صاحب زادےکا نام تھا اور ان کے علاوہ دیگر صحابہ رضی اللہ عنہم کا بھی نام تھا۔ 

من جملہ ان صحابہ کرام  رضی اللہ عنہم کے ایک حضرت ابان بن سعید بن العاص رضی اللہ عنہ بھی ہیں، جن کا سلسلہ نسب پانچویں پشت میں عبد مناف پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مل جاتا ہے، سابقین اولین میں سے اور بڑی فضیلت والے صحابی ہیں۔ 

الإصابة في تمييز الصحابة (4/ 37):

"مات سنة ثمانين عام الجحاف، وهو سيل كان ببطن مكة جحف الحاجّ، وذهب بالإبل، وعليها الحمولة، وصلى عليه أبان بن عثمان وهو أمير المدينة حينئذٍ لعبد الملك بن مروان، هذا هو المشهور".

الإصابة في تمييز الصحابة (1/ 168):

"أبان بن سعيد بن العاص [ (3) ] بن أمية بن عبد مناف القرشي الأموي. قال البخاريّ، وأبو حاتم الرّازيّ، وابن حبّان: له صحبة، وكان أبوه من أكابر قريش، وله أولاد نجباء، أسلم منهم قديماً خالد، وعمرو".

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144202200459
تاریخ29-09-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں