بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حالتِ حیض میں استخارہ کا طریقہ

سوال

خواتین حالتِ عذر میں استخارہ کیسے کریں؟

جواب

عذر کی حالت میں کسی معاملہ میں استخارہ کی ضرورت پڑجائے اور پاکی کے دنوں تک انتظار کا موقع نہ ہو تو  اس کام کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ دعا پڑھتی رہیں ’’اَللّٰھُمَّ خِرْلِيْ وَاخْتَرْ لِيْ‘‘ ، پھر جس طرف دل کا میلان ہوجائے اس پر عمل کرلیں، یہ دعا بھی حدیث سے ثابت ہے، البتہ اگر فوری فیصلہ نہ کرنا ہو تو پاکی کے دنوں میں باقاعدہ نفل پڑھ کر مسنون استخارہ کی کوشش کرنی چاہیے۔

’’حدثنا محمد بن بشار قال: حدثنا إبراهيم بن عمر بن أبي الوزير قال: حدثنا زنفل بن عبد الله أبو عبد الله، عن ابن أبي مليكة، عن عائشة، عن أبي بكر الصديق، أن النبي صلى الله عليه وسلم كان إذا أراد أمرا قال: «اللهم خر لي واختر لي»‘‘.

(سنن الترمذي حديث نمبر 3516 )

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144202200453
تاریخ29-09-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں