حبیب بینک کی کونیکٹ(konnect ) فرنچائز لینا
سوال
حبیب بینک کے کونیکٹ (konnect)فرینچائیز لینا کیسا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ بینک کو خدمات فراہم کرنا اس کے سودی معاملات میں تعاون کرنا ہے، اس لیے کسی بھی بینک کی کسی قسم کی فرنچائز لینا اور اس کو چلانا جائز نہیں ہے ۔
قال اللہ تبارک وتعالی: انما الخمر والمیسر والانصاب والازلام رجس من عمل الشیطان فاجتنبوہ۔ [سورۃ المائدۃ آیت:۹۰]
وقال اللہ تعالیٰ: ولاتعاونوا علی الاثم والعدوان۔ [سورۃ المائدۃ آیت:۲]"
عن جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ: قال لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آکل الربا وموکلہ وکاتبہ وشاہدیہ، وقال: ہم سواء۔ رواہ مسلم"۔ (مشکاۃ المصابیح ۱:۲۴۴ باب الربا)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

