تنجینا نام رکھنا
سوال
تنجینا نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
لفظ "تُنْجِیْنَا" کا معنی ہے: آپ ہمیں لاحق مصیبتوں سےنجات دیں۔ (القاموس الوحيد، ص:1616، ط:ادارة الاسلاميات، لاهور)
مذکورہ نام تلفظ کےاعتبار سے مشکل ہے،اور پورا جملہ ہے، اس لیے اس کے بجائے صحابیات رضی اللہ عنہن، اور نیک مؤمن عورتوں کے ناموں میں سےکسی نام کا انتخاب کیاجائےتو بہتر اور باعثِ برکت ہوگا۔ فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144202200416
تاریخ28-09-2020

