بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوی کی مغفرت کے لیے کیا کیا جائے؟

سوال

میری بیوی کا انتقال ہوگیا ہے۔ میری خواہش ہے کہ اس کو ہر عذاب اور سختی سے معافی ملے۔ اور اس کو تمام گناہوں سے معافی ملے۔ اُس کے لیے مجھے کیا کرنا چاہیے؟

جواب

بیوی کے ذمہ کسی کا کوئی حق، قرض باقی ہے تو اسے ادا کرنے کا انتظام کریں، مرحومہ نے کسی کے ساتھ زیادتی کی ہو  تو ان سے معاف کرائیں اور ان کے لیے مغفرت کی اور درجات کی بلندی کی دعا کرتے رہیں، نیز ان کی طرف سے صدقہ جاریہ اور کثرت سے ایصالِ ثواب اہتمام کرتے رہیں۔ فقط واللہ اعلم  

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144202200396
تاریخ28-09-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں