رابیل زریں نام رکھنا
سوال
رابیل زریں لڑکی نام رکھا جا سکتا ہے یا نہیں؟ برائے مہربانی اس نام کے معنی بتا دیں!
جواب
رابیل کا معنیٰ عربی، اردو اور فارسی لغات میں نہ مل سکا، ممکن ہے کسی دوسری زبان کا لفظ ہو، لیکن جب معنیٰ معلوم نہ ہو تو بہتر ہے کہ کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا کے نام پر نام رکھ لیا جائے یا کوئی اچھا بامعنیٰ نام رکھ لیا جائے۔
’’زریں‘‘ کا معنی ہے: سونے والا، چمک دار۔ یہ نام رکھنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144202200387
تاریخ27-09-2020

