حائرہ، ایلاف اور ویام نام رکھنے کا حکم اور ان کے معانی
سوال
لڑکی کا نام حائرہ / ایلاف / ویام رکھنا درست ہے؟ صحیح تلفظ اور معنی میں رہنمائ فرمائیں!
جواب
1- ’’حَائِرَہ ‘‘ کے معنی ہیں: حیران وسرگرداں، ایسی عورت جو کبھی جوان نہ ہو، یا جس میں کوئی خیر نہ ہو۔
یہ نام رکھنا درست نہیں ہے۔
"الحائرة من النساء و الشاء: التي لا تشب أبدًا و يقال: ما هو إلا حائرة من الحوائر أي لا خير فيه." (معجم متن اللغة)
2- ’’إِيْلَاف ‘‘ مصدر ہے، عَلَم (نام) نہیں ہے، اس کا معنی ہے: مانوس ہونا ۔
یہ نام رکھا جاسکتاہے۔
3- وِیَام یا وِئَام کا معنی ہے: رہن سہن اور محبت میں ہم آہنگی اور موافقت، دوستی۔
یہ نام بھی رکھا جاسکتاہے۔
"وئام. مص. واءم. ۱- موافقة في العشرة والود وغيرهما. ۲- صداقة." (معجم الرائد)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

