ظہر سے پہلے کی چار سنتیں رہ جائیں
سوال
ظہر کی نماز میں چار رکعت سنت نہیں پڑھی، فرض چار رکعت پڑھی جماعت کے ساتھ، اب جماعت کے بعد پہلے چار رکعت سنت ادا کروں یا دو رکعت سنت؟ کوئی بولتا ہے پہلے دو رکعت سنت ادا کرو اور کوئی بولتا ہے کہ نہیں پہلے چار رکعت سنت ادا کرو!
جواب
اگر جماعت کی وجہ سے ظہر سے پہلے چار سنتیں رہ جائیں تو ظہر کی فرض نماز کے بعد پہلے بعد کی دو سنتیں ادا کرنا اور پھر چار سنتیں پڑھنا بہتر ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 59):
"قال في الإمداد: وفي فتاوى العتابي أنه المختار، وفي مبسوط شيخ الإسلام أنه الأصح لحديث عائشة: «أنه عليه الصلاة والسلام كان إذا فاتته الأربع قبل الظهر يصليهن بعد الركعتين»، وهو قول أبي حنيفة، وكذا في جامع قاضي خان اهـ والحديث قال الترمذي: حسن غريب، فتح."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

