بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

خواب یاد نہ ہو لیکن اٹھنے کے بعد تری دیکھے تو غسل کا حکم

سوال

ایک عورت کو بیماری کی وجہ سے رات سوتے وقت اپنی شرم گاہ میں دوائی لگانی پڑتی ہے، دوائی لگانے کے دوران انزال نہیں ہوتا، لیکن صبح جاگنے پر کپڑے پر کافی گیلا پن محسوس ہوتا ہے، جب کہ رات کو کوئی خواب بھی نہیں آتا، لہذا غسل واجب ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جو تری دیکھی ہے، اگر یقین ہو کہ وہ منی ہے تو مذکورہ عورت پر غسل کرنا لازم ہے، اور اگر شک ہو کہ وہ منی ہے یا مذی، تو احتیاطاً غسل کرنا بہتر  ہے، اور اگر یقین ہو کہ مذی ہے تو غسل کرنا لازم نہیں ہے۔

المحيط البرهاني في الفقه النعماني (1 / 85):

"وإن رأى بللاً إلا أنه لم يتذكر الاحتلام، فإن تيقن أنه (مذي) لا يجب الغسل؛ لأن سبب خروج المني ههنا لم يوجد، فلا يمكن أن يقال بأنه مني ثم رق لطول المدة، بل هو مذي حقيقة، والمذي لا يوجب الغسل وإن شك أنه مني أو مذي، قال أبو يوسف رحمه الله: لا يوجب الغسل حتى يتيقن بالاحتلام، وقالا يجب الغسل، هكذا ذكر شيخ الإسلام رحمه الله."

فقط والله اعلم

مذی اور منی کی تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کریں :

مرد اور عورت کی منی اور مذی کا فرق اور خروج کی صورت میں وضو/ غسل کا حکم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144202200333
تاریخ26-09-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں