بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بہو کے سابقہ شوہر کی بیٹی سے شادی کرنا

سوال

زاہد نے ایک بیوہ عورت سے شادی کی، بیوہ کی پہلے سے ایک بچی موجود ہے، زاہد کا باپ اپنی بہو کی سابقہ بچی کے ساتھ نکاح کرنا چاہتا ہے، کیا زاہد کا باپ شرعی قانون کے مطابق یہ کر سکتا ہے؟

جواب

زاہد کے باپ کا اپنی سوتیلی پوتی (اپنی بہو کی سابقہ شوہر سے بیٹی) سے کوئی نسبی اور سسرالی رشتہ نہیں ہے، جس کی وجہ سے وہ اُس کے لیے نامحرم ہے، لہذا زاہد کا باپ اپنی بہو کی (سابقہ شوہر کی) بیٹی سے نکاح کر سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144202200294
تاریخ26-09-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں