بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سعودی عرب میں مغرب کی جماعت سے پہلے نفل پڑھنا

سوال

سعودی عرب میں مغرب کی جماعت اذان کے دس منٹ بعد ہوتی ہے تو کیا اذان کے بعد نفل پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

مغرب کی نماز میں چوں کہ تعجیل مطلوب ہے، اس وجہ سے احناف کے نزدیک مغرب کی اذان اور نماز کے درمیان نفل نہیں ادا کرنے چاہییں۔ نیز واضح رہے کہ اذانِ مغرب اور نمازِ مغرب کے درمیان  دو رکعت سنت یا مستحب  نہیں ہے۔ البتہ اگر سعودیہ میں (جہاں ویسے ہی مغرب کی جماعت میں تاخیر کی جارہی ہو) اگر پڑھ لے تو گنجائش ہے۔

تفصیل کے لیے درج ذیل لنک دیکھیے:

مغرب کی اذان اور نماز کے درمیان دو رکعت نفل پڑھنا

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144202200287
تاریخ25-09-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں