بزکوئن (bizz coin) کا حکم
سوال
بزکوئن (bizz coin) کے کاروبار کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جواب
بز کوائن کے کاروبار سے مراد اگر ڈیجیٹل کرنسی کی خرید و فروخت ہے، تو اس حوالہ سے معاملہ ابھی مشکوک ہے اور اسے قانونی کرنسی کی بھی حیثیت حاصل نہیں؛ لہذا اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔
اگر بز کوائن کے کاروبار کی کوئی اور صورت مراد ہے تو اس کی وضاحت کرکے سوال کریں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144202200273
تاریخ25-09-2020

