بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حذیفہ الدین انصاری نام رکھنا

سوال

 مجھے بچے کے نام کے حوالے سے پوچھنا تھا جیساکہ حذیفہ صحابی کانام ہے، اس لیے میں نے اپنے بیٹے کا یہ نام رکھاہے، چوں کہ میرا نام "محمد سمیع الدین انصاری" ہے تو میں نے اپنے بیٹے کا نام "محمد حذیفہ الدین انصاری" رکھاہے، کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟

جواب

"حُذَیفہ" ایک جلیل القدر صحابی رضی اللہ عنہ کا نام ہے، اس نسبت سے یہ نام بابرکت ہے، اور اس کا معنٰی ہے: قطعہ (ٹکڑا)؛ لہذا آپ اپنے بیٹے کا نام "حذیفۃ الدین انصاری" رکھ سکتے ہیں۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ 

"الحَذفَة: کپڑے وغیرہ کا تراشہ، ٹکڑا۔" (القاموس الوحید ص: ۳۲۲ ادارۃ اسلامیات)

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144202200248
تاریخ24-09-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں