بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

"اَلِیْنَا"/ "عَلِیْنَہ" نام رکھنا

سوال

کیا میں بچی کے لیے  " الینا (Aleena) "   نام رکھ سکتا ہوں؟  ویب سائٹس میں اس کا معنی "جنت کا ریشم، خوبصورت" بتایا جاتا ہے۔

جواب

"الینا" ایک بے معنی لفظ ہے، لہٰذا یہ نام رکھنا درست نہیں۔ 

البتہ "عَلِيْنَه" (یعنی "ع" پر زبر اور آخر میں "ہ" کے ساتھ) عربی زبان میں مستعمل ہے، جس کا معنی ہے: واضح اور ظاہر۔ یہ نام رکھنا درست ہے۔

زیادہ بہتر یہ ہے کہ صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی نام کا یا اُن ناموں کا انتخاب کیا جائے جن کے معانی عمدہ ہوں۔  فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144202200235
تاریخ24-09-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں