بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دلہن کو کیا دعا دی جائے؟

سوال

دلہن کو گھرلانے کی دعا بھیج دیں!

جواب

دلہن کو گھر لانے کی کوئی مستقل دعا تو کتب ادعیہ و اذکار میں مذکور نہیں۔ البتہ شوہر جب شبِ زفاف میں بیوی کے پاس  داخل ہو تو دو رکعت نفل ادا کرے اور پھر اس کے بعد اللہ سےیہ دعا مانگے:

’’اللهُمَّ بَارِكْ لِي فِي أَهْلِي، وَبَارِكْ لَهُمْ فِيَّ، اللهُمَّ ارْزُقْنِي مِنْهُمْ وَارْزُقْهُمْ مِنِّي، اللهُمَّ اجْمَعَ بَيْنَنَا مَا جَمَعْتَ إِلَى خَيْرٍ، وَفَرِّقْ بَيْنَنَا إِذَا فَرَّقْتَ إِلَى خَيْرٍ.‘‘

(المعجم الکبیر للطبرانی ،8/126-المعجم الأوسط -4 / 217،ط:دارالحرمین القاھرۃ-مصنف عبد الرزاق - (6 / 191،ط:المکتب الاسلامی بیروت)

نیز درج ذیل دعا پڑھ کر بیوی کی پیشانی کے بال پکڑ کر برکت کی دعا کرے:

"اَللّٰهُمَّ إِنّيْ أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَ خَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ وَ أَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّ هَا وَ شَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ".

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144202200225
تاریخ24-09-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں