ظہر کے بعد کتنی رکعت سنت ہے؟
سوال
ظہر کی فرض نماز کے بعد چار رکعت سنت ہے یا دو رکعت؟
جواب
ظہر کی نماز کی مکمل ترتیب یہ ہے، فرض سے پہلے چار رکعت سنتِ مؤکدہ، چار رکعت فرض، دو رکعت سنتِ مؤکدہ۔
الفتاوى الهندية (1/ 112):
(الباب التاسع في النوافل)
سن قبل الفجر وبعد الظهر والمغرب والعشاء ركعتان وقبل الظهر والجمعة وبعدها أربع.
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144202200172
تاریخ22-09-2020

