کسی لڑکی کو بہن کہنے کے بعد اس سے نکاح کرنے کا حکم
سوال
ایک لڑکی جس سے نکاح کرنا جائز ہے، لیکن روزمرّہ زندگی کے معاملات میں اس کو بہن یا باجی کہہ کر پکارتا رہا، اگر اسی لڑکی سے بعد میں نکاح کرنا چاہے تو جائز ہے؟
جواب
صرف زبانی طور پر کسی لڑکی کو بہن یا باجی کہنے سے وہ لڑکی بہن نہیں بنتی ہے، اس لیے جس لڑکی کو بہن یا باجی کہہ کر پکارا ہو، اگر اس سے حرمت کا کوئی رشتہ نہ ہو تو اس سے نکاح کرنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144202200159
تاریخ22-09-2020

