نور رحمن نام رکھنا
سوال
1- ’’نور رحمن‘‘ نام رکھنا کیسا ہے؟
2- ’’آدھینا‘‘ کا معنی کیا ہے؟ آدھینا نام رکھا جا سکتا ہے؟
جواب
1- ’’نورِ رحمٰن‘‘ کا معنی ہے، رحمن کا نور، اچھا نام ہے، رکھا جا سکتا ہے۔
2- ’’آدھینا‘‘ کا معنیٰ کتبِ لغت میں نہ مل سکا، جب تک کسی مستند لغت میں اس کا اچھا معنیٰ نہ ملے، تب تک یہ نام نہ رکھا جائے۔ اس کے بجائے اچھے معنیٰ والا عربی نام یا لڑکے کا نام رکھنا ہو تو انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے نام پر، اور لڑکی کا نام رکھنا ہو تو صحابیات رضی اللہ عنہن کے نام پر نام رکھ لیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

