بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیٹی کے رشتے کے لیے راہ نمائی

سوال

میری بیٹی  کا کامیاب رشتہ ہو جائے، کچھ رہنمائی کریں!

جواب

رشتے کے سلسلے میں دین داری اور اخلاق کو ترجیح دینی چاہیے، دنیاوی اعتبار سے طرزِ زندگی کی بہتری کے ساتھ دینی ترقی اور اعمال پر استقامت اور آسانی جس رشتے میں ہو اس کی دعا کرنی چاہیے۔

نیز درج ذیل وظائف میں سے کسی ایک پر عمل کرلیجیے، ان شاء اللہ برابری کا رشتہ مل جائے گا:

1- نمازِعشاء کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اوردرمیان میں گیارہ سومرتبہ ’’یاَلَطِیْفُ‘‘ پڑھ کراللہ تعالیٰ دعاکریں۔ 

2- عشاء کی نماز کے بعد 1400 مرتبہ  یاوَدود پڑھ کر دعا کیا کریں۔ (21 دن یا چالیس دن تک جاری رکھیں)۔

3- سورۃ الطلاق کی آیت نمبر   دو اور تین میں { وَمَنْ يَّتَّقِ اللهَ يَجْعَلْ لَّه مَخْرَجًا (2) وَيَرْزُقْه مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ ۚ وَمَنْ يَّتَوَكَّلْ عَلَى الله فَهُوَ حَسْبُه اِنَّ الله بَالِغُ اَمْرِه} روزانہ اکتالیس مرتبہ پڑھا کریں،  چالیس دن تک یہ وظیفہ پڑھ کر دعا مانگیں اور  اس کے پڑھنے کے لیے ایک ہی وقت متعین کریں۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144202200079
تاریخ20-09-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں