بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عافیہ کے ہم وزن نام

سوال

میری بیٹی کا نام عافیہ ہے اور الله تعالٰی نے مجھے ایک اور بیٹی عطا فرمائی ہے جس سے میں بہت خوش ہوں۔ آپ سے درخواست ہے کہ کوئی ایسا نام بتائیں جو "عافیہ" کے ہم وزن ہو اور معنی کے اعتبار سے بھی ملتا جلتا ہو۔ 

جواب

"عافیہ"  کے ہم معنی (قریب المعنیٰ) و ہم وزن نام "سالمہ"، "شافیہ " ہیں، جب کہ ہم وزن عمدہ ناموں میں سے ایک نام "عائشہ"، "ماریہ " اور  "عاتکہ" ہے، جو بالترتیب رسول اللہ صلی اللہ علیہ  و آلہ وسلم کی زوجہ  مطہرہ، آپ ﷺ کی باندی جن سے آپ ﷺ کے بیٹے ابراہیم رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے، اور آپ ﷺ کی پھوپھی کے  نام ہیں، ان کی مناسبت سے عاتکہ، عائشہ، یا ماریہ نام رکھنا زیادہ بہتر ہوگا۔

دیگر ہم وزن نام درج ذیل ہیں:

ہانیہ، ہادیہ، شافعہ، عائذہ، عاصمہ۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144202200047
تاریخ20-09-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں