بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ربیع الثانی 1448ھ 12 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

خلافِ شریعت الفاظ والی قوالی سننا

سوال

؎  میری نس نس بولے نبی نبی اور سانس پکارے علی علی

فرمان پاک محمد دا میرے تخت دا وارث علی علی

کیا یہ قوالی سننا جائز ہے؟

جواب

واضح  رہے  کہ  اگر قوالی   میں  موسیقی  ہو یا  اس کے اشعار  میں  شریعت  کی تعلیمات کے خلاف کوئی بات ہو  تو  ایسی قوالی سننا جائز نہیں ہے، لہٰذا بصورتِ مسئولہ  مذکورہ  قوالی کا سننا خلافِ شرع  مضمون (اہل سنت کے عقائد متفقہ کے صریح خلاف)  پر مشتمل ہونے کی وجہ سے قطعًا جائز نہیں، اگر اس میں موسیقی بھی ہے تو یہ ممانعت کی ایک اور وجہ ہوگی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 349):

"قال الشارح: زاد في الجوهرة: وما يفعله متصوفة زماننا حرام لايجوز القصد والجلوس إليه ومن قبلهم لم يفعل كذلك، وما نقل أنه عليه الصلاة والسلام سمع الشعر لم يدل على إباحة الغناء. ويجوز حمله على الشعر المباح المشتمل على الحكمة والوعظ".

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144202200046
تاریخ20-09-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں