حمنہ نام رکھنا
سوال
بیٹی کا نام "حمنہ" رکھنا کیساہے؟ اس کادرست تلفظ کیا ہے اورمطلب کیا ہو گا؟
جواب
"حمنہ " حا کے زبر ، اور میم کے سکون کے ساتھ ہے، "حمنہ" اچھا نام ہے، امّ المومنین حضرت زینب بنتِ جحش رضی اللہ عنہا کی بہن، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سالی کا نام تھا، نیز صحابہ کے ناموں پر نام رکھنے کے لیے محض صحابی کا نام ہونا کافی ہے، اور یہ نسبت ہی باعثِ برکت ہے، ان ناموں میں مطلب اور معنیٰ کی طرف نظر کرنے کی ضرورت نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

