بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سعد نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال

"سعد"  نام کے معنی کیا ہیں؟ اور کیا یہ نام رکھنا درست ہے ؟

جواب

"سعد"  کا معنی ہے:  برکت، خوش بختی۔

سعد نام رکھنا درست ہے، کئی جلیل القدر صحابہ اکرام علیہم الرضوان کا نام "سعد"  تھا،  جیسے:  سعد بن  ابی وقاص  (جو عشرہ مبشرہ میں سے ہیں)، سعد بن معاذ  (قبیلہ اوس کے سردار) اور  سعد بن عبادہ   (قبیلہ خزرج کے سردار) رضی اللہ عنہم وغیرہ۔

(مصباح اللغات/ ص:377/ط: دار العلم)

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144202200014
تاریخ19-09-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں