چیونٹیوں کو مارنا
سوال
گھر میں اگر زیادہ چونٹیاں ہوں تو ان کو مار سکتے ہیں؟
جواب
واضح رہے کہ چیونٹی اگر تکلیف کا باعث بن رہی ہو تو اس کو مارنا جائز ہے، اور اس مقصد کے لیے دوائیں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں، البتہ شدید ضرورت کے بغیر آگ میں جلانا جائز نہیں ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اس سزا کا حق صرف اللہ ہی کو ہے، اسی طرح فقہاء نے پانی میں ڈالنے کو بھی مکروہ قرار دیا ہے۔
الفتاوى الهندية (5 / 361):
"قتْلُ النَّمْلَةِ تَكَلَّمُوا فِيهَا، وَالْمُخْتَارُ أَنَّهُ إذَا ابْتَدَأَتْ بِالْأَذَى لَا بَأْسَ بِقَتْلِهَا، وَإِنْ لَمْ تَبْتَدِئْ يُكْرَهُ قَتْلُهَا، وَاتَّفَقُوا عَلَى أَنَّهُ يُكْرَهُ إلْقَاؤُهَا فِي الْمَاء".
فقط و الله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

