خواتین کے لیے سر کے لمبے بالوں کی حد
سوال
خواتین سر کے بال کتنے لمبے رکھ سکتی ہیں؟
جواب
عورتوں کے لیے لمبے بال رکھنا زینت کا باعث ہے، اور ان کے لیے فیشن کے طور پر بال چھوٹے کروانا جائز نہیں ہے، اور ان کے لیے بال لمبے رکھنے کی کوئی حد مقرر نہیں ہے، البتہ بال اتنے بڑے ہوں کہ سیرین سے بھی نیچے ہوں اور عیب دار معلوم ہوں تو سرین سے نیچے والے حصے سے بالوں کو کاٹا جاسکتا ہے۔ (مستفاد از فتاوی رحیمیہ ۱۰/۱۲۰، کتاب الحظر والاباحۃ، ط: دارالاشاعت) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144201201402
تاریخ17-09-2020

