جانور کانام عبداللہ رکھنا
سوال
کیا کسی پالتو جانور مثلاً بکری، بلی، گائے وغیرہ کا نام عبد اللہ، عبد الرحمن وغیرہ رکھا جاسکتا ہے؟
جواب
زمانہ قدیم سے جانوروں کے نام رکھنے کا سلسلہ جاری ہے، احادیث میں نبی کریم ﷺ کے جانوروں کے نام بھی مذکور ہیں، لیکن ان ناموں سے واضح ہوتا ہے کہ جانوروں کے نام انسانوں کے ناموں سے مختلف ہوتے ہیں، لہذا انسانوں کے نام پر جانوروں کے نام رکھنابالخصوص اسلامی نام رکھنا ہر گز مناسب نہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144201201336
تاریخ16-09-2020

