شوہر کے اصول و فروع کون ہیں؟
سوال
شوہر کے اصُول یا فُروع کا کیا مطلب ہے؟
جواب
شوہر کے اصول سے مراد شوہر کے والد، والدہ، دادا، دادی، نانا،نانی، پر دادا، پر دادی، پر نانا، پر نانی، یا ان سے اوپر کے اجداد ہیں، جب کہ فُروع سے مراد اس کی اولاد یعنی بیٹے، بیٹیاں، پوتے، پوتیاں، نواسے نواسیاں اور ان کی اولاد در اولاد ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144201201333
تاریخ16-09-2020

