کھانے کے دوران گاہک کو سامان دینا
سوال
میں دوکان میں کام کرتا ہوں، اکثر اوقات کھانا دوکان میں ہی کھانا پڑتا ہے، کیا اس صورت میں کھانے سے اٹھ کر گاہک کو سودا دے سکتے ہیں؟
جواب
کھانا سکون سے بیٹھ کر کھانا چاہیے۔ البتہ کوئی ضروری کام پیش آجائے تو اس کے لیے اٹھنا جائز ہے؛ لہذا اگر گاہک آجائے تو اس کو سامان دیا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144201201324
تاریخ16-09-2020

