قرض والی دعا ترجمہ
سوال
"یَا عَلِيُّ یَا عَظِیمُ یَا عَلِیمُ یَا حَلِیمُ، اَللَّهُمَّ إنَّكَ مَلِيكٌ مُقْتَدِرٌ مَا تَشَاءُ مِنْ أَمْرٍ يَكُونُ، اللَّهُمَّ اَسْعِدْنِيْ في الدَّارَیْنِ اللَّهُمَّ اقْضِ عَنِّي الدَّیْنَ".
اس کا ترجمہ بتا دیجیے !
جواب
مذکورہ دعا قرض کی ادائیگی کے لیے پڑھی جاتی ہے، ذیل میں دعا اور اس کا ترجمہ تحریر کیا جارہاہے:
"یَا عَلِيُّ یَا عَظِیمُ یَا عَلِیمُ یَا حَلِیمُ، اَللَّهُمَّ إنَّكَ مَلِيكٌ مُقْتَدِرٌ مَا تَشَاءُ مِنْ أَمْرٍ يَكُونُ، اللَّهُمَّ اَسْعِدْنِيْ في الدَّارَیْنِ اللَّهُمَّ اقْضِ عَنِّي الدَّیْنَ".
ترجمہ: "اے بلند و بالا! اے بزرگی والے! اے علم والے ! اے بردبار ذات! اے اللہ! بے شک آپ مالک ہیں، قادر ہیں، جو (بھی) آپ چاہتے ہیں وہ ہوتا ہے، اے اللہ ! مجھے دنیا و آخرت میں نیک بخت بنا، اے اللہ! میرے قرض کی ادائیگی فرما!"
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

