بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا انابیہ اور مومنہ نام رکھ سکتے ہیں؟

سوال

کیا "انابیہ"  اور  "مومنہ"  نام رکھ سکتے ہیں اور  ان کے کیا معنی ہیں ؟

 

جواب

”انابیہ“  ”اَناب“  (ہمزہ  کے  فتحہ  کے  ساتھ ) سے اسمِ منسوب موٴنث  ہے جس کے معنی ہیں:  مشک، یا مشک  کی  مانند ایک خاص قسم کی خوش بو۔

ففي المعجم الوسیط: "الأناب: المسك أو عطر یشبهه".

(ص۲۸،الأنب، ط: دیوبند، وکذا في القاموس الوحید،ص: ۱۳۷، ط: دار اشاعت)

اور ’’مومنہ‘‘ "آمن یؤمن إیمانً"ا، بابِ افعال سے اسمِ فاعل مؤنث ہے جس کا معنی ہے :  " ایمان لانے والی" ۔

لہذا ان دونوں میں سے کوئی بھی نام رکھا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144201201282
تاریخ15-09-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں