بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شانزے نام کا معنی اور رکھنے کا حکم

سوال

کیا ’’شانزے‘‘ نام رکھنا درست ہے؟ اور اس کے کیا معنی ہیں؟

جواب

کسی عربی یا اردو لغت میں ’’شانزے‘‘ کا معنیٰ نہیں ملا، "شانزے لیزے" پیرس کا مشہور زمانہ ایونیو ہے، بظاہر فرنچ زبان کا لفظ ہے، بہرحال اگر کسی دوسری زبان میں اس کے کوئی اچھے معنیٰ ہونا معلوم ہوجائیں تو اس نام کا رکھنا درست ہوگا۔ اور جب اس نام کا معنٰی معلوم نہ ہو تو یہ نام رکھنے کے بجائے بچی کا نام ازواجِ مطہرات اور صحابیات مکرمات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی کے نام پر رکھ لیں۔

ناموں کے سلسلے میں ہماری ویب سائٹ کے اسلامی ناموں کے سیکشن سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144201201281
تاریخ15-09-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں