نفل کی منت بیک وقت پوری کرنا لازم نہیں
سوال
اگر کوئی شخص دس نوافل کی منت مانے، کیا وہ دس نوافل اکٹھے ہی پڑھے گا؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں دس نوافل اکٹھے پڑھنا لازم نہیں، بلکہ علیحدہ بھی پڑھ سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144201201270
تاریخ14-09-2020

