موبائل اکاؤنٹ پر ملنے والے فری منٹس
سوال
موبائل کمپنی جیسے جاز یا ٹیلی نار والے اکاؤنٹ (Easy paisa, Jazzcash) میں پیسے رکھنے پر فری منٹس دیتے ہیں۔ کیا وہ منٹس استعمال کر سکتے ہیں؟ یہ سود تو نہیں ہوگا؟
جواب
مذکورہ موبائل اکاؤنٹ میں پیسے رکھ کر اس سے ملنے والے فری منٹس یا فری میسج کا استعمال ناجائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
درج ذیل لنک میں تفصیل ملاحظہ کریں :
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144201201237
تاریخ14-09-2020

