اگر تونے روز دودھ نہ پیا تو میری تیری دوستی ختم ہوجائے گی
سوال
اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے بولا کہ "اگر تو نے روز دودھ نہ پیا تو میری تیری ختم ہوجائے گی"،بیوی نے پوچھا کہ کیا ختم ہوجائے گی؟ تو خاوند نے کہا کہ دوستی۔ تو آپ بتائیں اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر شوہر کی ان الفاظ سے واقعی مراد دوستی ختم ہونے کی تھی تو شرعًا ان الفاظ سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144201201122
تاریخ11-09-2020

