جی پی فنڈ کی اضافی رقم سود کے زمرے میں آئے گی یا نہیں؟
سوال
سرکاری ملازمین کو جی پی فنڈ کے طور پر جو اضافی رقم (profit) دیا جاتا ہے، کیا وہ سود کے زمرے میں آتا ہے؟
جواب
"جی پی" فنڈ جس کی کٹوتی ملازمین کی مرضی سے نہ ہوتی ہو ، بلکہ جبری طور پر ہو، اس پر ملنے والی اضافی رقم سود کے زمرے میں نہیں آتی ہے، اس لیے اس کی اصل رقم بمع اضافی رقم کے لینا جائز ہے اور اس کی وجہ سے ملازم کی تنخواہ پر اثرنہیں پڑتا۔ البتہ جہاں کٹوتی اختیاری ہو، وہاں اضافی رقم لینا جائز نہیں ہوگا۔
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل فتوی ملاحظہ ہو:
جی پی فنڈ (GP Fund) کی مد میں ملنے والی اضافی رقم کا حکم
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

