جائے نماز پر بیٹھنے، لیٹنے اور استری کرنے کا حکم
سوال
کیاجائے نماز کے اوپر بیٹھنا یا لیٹنا یا اس کے اوپرکپڑے استری کرنا جائزہے یانہیں؟
جواب
جائے نماز کو لیٹنے یا استری کرنے اور دیگر کاموں میں استعمال کرنا فی نفسہ جائز ہے، لیکن ادب کا تقاضا یہ ہے کہ جس چیز کو نماز کے لیے مختص کیا گیا ہے، جب تک وہ نماز پڑھنے کے لیے استعمال ہورہی ہو اسے دوسرے کاموں میں ضرورتِ شدیدہ کے بغیر استعمال نہ کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144201201061
تاریخ10-09-2020

