سوتیلی ماں کی بیٹی سے نکاح کا حکم
سوال
سوتیلی ماں کی لڑکی سے نکاح کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
والد کی منکوحہ (جس کو ہمارے عرف میں سوتیلی ماں کہا جاتا ہے) کی بیٹی جو کسی دوسرے شوہر سے ہو اس سے نکاح کرنا جائز ہے؛ کیوں کہ والد کی منکوحہ ہونے کی وجہ سے سوتیلی ماں خود تو حرام ہوجاتی ہے، البتہ سوتیلی ماں کی بیٹی سے محرمیت کا کوئی رشتہ قائم نہیں ہوتا، البتہ سوتیلی ماں کی وہ بیٹی جو لڑکے کے اپنے والد سے پیدا ہوئی ہو وہ لڑکے کی باپ شریک بہن ہونے کی وجہ سے حرام ہوگی اور اس سے نکاح کرنا جائز نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

