بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رضی اللہ عنہ کے بجائے رض لکھنا

سوال

"رضی اللہ عنہ" کی جگہ "رض" لکھناجائز ہے؟

جواب

 حضرات صحابہٴ کرام کے اسمائے گرامی کے ساتھ ” رضی الله عنہ“ کے بجائے”رض“  لکھنا خلافِ ادب ہونے کے ساتھ ساتھ قلتِ محبت پر دال ہے، اور ان کلمات سے مقصود دعا کرنا ہے، جو کہ ان حروف سے حاصل نہیں ہوتا، لہٰذا "رضی اللہ عنہ" لکھنا چاہیے، یہی ادب کا تقاضا ہے۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144201200988
تاریخ08-09-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں