بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم وصول کرنا

سوال

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کوئی بھی رقم وغیرہ وصول کرنا شرعی لحاظ سے کیسا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر حکومتِ پاکستان کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ  پروگرام کے تحت تقسیم کی جانے والی رقم  خاص  ضرورت مندوں کے لیے ہو تو اس صورت میں فراہم کردہ رقم کے حق دار ضرورت مند ہوں گے، ان کے علاوہ دیگر افراد کے لیے جعل سازی کرکے رقم وصول کرنا، اپنے استعمال میں لانا جائز نہ ہوگا۔

البتہ اگر حکومت کی جانب سے ضرورت مندوں کی تخصیص نہ کی گئی ہو، اور رقم وصولی میں کوئی خلافِ شرع شرط بھی نہ ہو تو ضرورت مند و غیر ضرورت  مند سب کے لیے وصول کرنا جائز ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144201200943
تاریخ07-09-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں