بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

لڑکے کے لیے کتنی بکریوں کا عقیقہ ہوگا؟

سوال

لڑکے کے لیے کتنی بکریوں کا عقیقہ ہے؟

جواب

لڑکے کے عقیقہ میں دو بکرے یا دو بھیڑ یا دو دنبے یا دو بکریاں یا دو بھیڑیں (مؤنث) یا دو دنبیاں ذبح کرنا مستحب ہے، اگر دو کی وسعت نہ ہو تو ایک بھی کافی ہے۔ (عقیقہ کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا)

حجة الله البالغة (2/ 224):

"قال صلى الله عليه وسلم: "عن الغلام شاتان وعن الجارية شاة" أقول: يستحب لمن وجد الشاتين أن ينسك بهما عن الغلام وذلك لما عندهم أن الذكر أنفع لهم من الإناث، فناسب في زيادة الشكر وزيادة التنويه به".

اعلاء السنن میں ہے:

"ویستحب أن یعقّ عن الغلام شاتان وعن الجاریة شاة، فإن عقّ عن الغلام شاة حصل أصل السنة".

(17/ 119 إدارة القرآن)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144201200905
تاریخ06-09-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں