بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوی کا پستان چوسنا جائز ہے یا نہیں؟

سوال

بیوی کا پستان چوسنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

بیوی کا پستان چوسنا جائز ہے، لیکن اگر اس دوران  دودھ نکل آئے تو  دودھ پینا حرام ہے؛ کیوں کہ دودھ عورت کے بدن کا جز ہے اور اجزائے انسانی کا  کھانا  پیناجائزنہیں ہے۔ بچوں کے لیے مدتِ رضاعت میں ضرورت کی وجہ سے دودھ پینے کی اجازت دی گئی ہے۔ 

الدر المختار میں  ہے:

"مصّ رجل ثدي زوجته لم تحرم."

(كتاب النكاح، باب الرضاع ص:204 ،ط: دار الكتب العلمية، الطبعة: الأولى، 1423هـ=2002م)

درر الحكام شرح غرر الاحكام میں ہے:

"وقال في شرح المنظومة: الإرضاع بعد مدته حرام؛ لأنه جزء الآدمي والانتفاع به بغير ضرورة حرام على الصحيح."

(كتاب الرضاع، ما يحرم بالرضاع (1/ 356)،ط.  دار إحياء الكتب العربية)

فقط، واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144201200890
تاریخ06-09-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں