سگریٹ نوشی کا حکم
سوال
شریعت میں سگریٹ نوشی کا کیا حکم ہے؟
جواب
شریعتِ مطہرہ میں سگریٹ پینا مکروہ تنزیہی ہے، چنانچہ اس کی عادت نہیں بنانی چاہیے، پھر اگر اس کی وجہ سے منہ میں بدبو ہو تو مسجد میں داخل ہونے اور تلاوت کرنے سے پہلے اسے زائل کر لینا چاہیے، ورنہ مسجد میں بدبو کے ساتھ جانا اور نماز و تلاوت کرنا مکروہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144201200845
تاریخ05-09-2020

