بیوہ، چار بیٹے اور پانچ بیٹیوں میں میراث کی تقسیم
سوال
ایک بیوہ چار بیٹے پانچ بیٹیاں ایک بہن اور دو بھائیوں میں وراثت کی تقسیم کیسے ہو گی؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مرحوم کے حقوقِ متقدمہ (تجہیز و تکفین کے اخراجات، قرض اور وصیت) ادا کرنے کے بعد باقی ترکہ کا ساڑھے بارہ فیصد بیوہ کو ملے گا، ہر بیٹے کو 13 اعشاریہ 46 فیصد، اور ہر بیٹی کو 6 اعشاریہ 73 فیصد ملے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144201200781
تاریخ04-09-2020

