عمامہ کے بغیر امامت
سوال
عمامہ کے بغیر امامت کرنا کیسا ہے؟
جواب
عمامہ کے بغیر نماز پڑھانا بلاکراہت جائز ہے۔البتہ اتباعِ نبوی کی غرض سے عمامہ پہن کر نماز پڑھنے سے نماز کا ثواب ضرور زیادہ ہوجائے گا، اس لیے کہ ایسی نماز میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اضافی سنت کو اختیار کیا گیا ہے ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144201200760
تاریخ04-09-2020

